جعلی اکاؤنٹس کیسز: آصف زرداری اور13ملزمان کیخلاف چارج شیٹ جاری

0 177

(امروز نیوز)

کراچی؛ احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور 13 ملزمان کی چارج شیٹ جاری کردی گئی، چارج شیٹ میں کہا گیا کہ آصف زرداری نے جعلی کمپنی کے ذریعے رقم کو اپنی کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی، کرائم پرسیڈ چھپانے کیلئے ڈیڑھ ارب کی رقم جعلی اکاؤنٹس میں گھمائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے پارک لین کمپنی ریفرنس کی 17 صفحات کی چارج شیٹ جاری کی ہے۔
جس میں سابق صدر آصف زرداری اور 13 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ چارج شیٹ میں بتایا گیا کہ آصف زرداری نے یونس کڈوادی اور اقبال میمن کے ذریعے جعلی کمپنی تھینون بنائی۔ آصف زرداری نے جعلی کمپنی سے رقم اپنی کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی۔ ڈیڑھ ارب روپے کی رقم کی کرائم پرسیڈ چھپانے کیلئے جعلی اکاؤنٹس میں گھمائی گئی۔

آصف زرداری نے کہا کہ میں تمام الزامات کو سمجھ چکا ہوں۔

الزامات کو مسترد کرتا ہوں، کیس میں اپنا دفاع کروں گا۔ واضح رہے احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کی پارک لین ریفرنس میں سابق صدرپاکستان آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا۔ جج اعظم خان کی عدالت سے جاری تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری اور خواجہ انور مجید سمیت 9 ملزمان پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.