ایران نے ملعون رشدی پر حملہ کرنے والے سے تعلق کی خبریں مسترد کردیں

0 189

ایران نے سختی سے تردید کی ہے کہ ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنےوالے شخص سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نصیر خانانی نے بتایا کہ سلمان رشدی پر حملے میں ایران کا کوئی کردار نہیں اور کسی کے پاس اختیار نہیں کہ ایران کو مورد الزام ٹھہرائے۔

انھوں نے کہا کہ اس حملے کے ذمہ دار سلمان رشدی اور ان کے حامی ہیں اور ان کی ہی مذمت کی جانی چاہیے۔

نصیر خانانی نے مزید کہا کہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنا اور اسلام کے مقدس معاملات کی تذلیل کرکے سلمان رشدی نے خود لوگوں کےغصے کو دعوت دی تھی۔

امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن نے اتوار کو کہا تھا کہ سلمان رشدی پر حملے پر ایرانی میڈیا نے خوشی کا اظہار کیا تھا اور یہ غیرمناسب عمل تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.