امریکا میں نوجوان کی سپریم کورٹ کے باہر رکاوٹوں سے گاڑی ٹکرانے کے بعد خودکشی

0 236

امریکا میں ایک شخص نے گاڑی سپریم کورٹ کے باہر رکاوٹوں سے ٹکرانے کے بعد خودکشی کرلی۔

امریکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کی پولیس کا کہنا ہے کہ رچرڈ اے راک سوم  نے پہلے اپنی گاڑی سپریم کورٹ کے باہر رکاوٹوں سے ٹکرادی تاہم وہ بچ گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ رچرڈ کے باہر نکلتے ہی اس کی گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے بعد اس نے فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سن کروہاں گشت پرمامور پولیس اہلکار پہنچ گئے۔

جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں نے رچرڈ یارک کو شدید زخمی میں دیکھا اوراس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بظاہر رچرڈ کا مقصد کسی اہم شخصیت کو نشانہ بنانا نہیں تھا، یہ واقعہ بظاہر خودکشی کا لگتا ہے۔

واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.