پاکستان کےحمزہ خان ورلڈجونیئراسکواش چیمپئن شپ کےسیمی فائنل میں پہنچ گئے

0 132

فرانس میں ورلڈ جونیئراسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹرفائنل میں پاکستان کے حمزہ خان نے مصر کے محمد ناصر کوشکست دےدی۔

اتوارکوحمزہ خان نے11-3، 5-11، 9-11، 11-5، 11-7 سےمصر کے کھلاڑی کو شکست دے کر کامیابی سمیٹی۔

حمزہ خان سیمی فائنل میں انگلینڈ کے فنلےوِنگٹن کے خلاف کھیلیں گے۔

فرانس کے برائس نکولس نے پاکستان کے نورزمان کو شکست دی۔ برائس نکولس نے11-5، 11-8، 9-11، 11-4 سےکامیابی حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.