کراچی:چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری

0 175

کراچی میں ہفتے کو چہلم حضرت امام حسین کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والے ٹریفک لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ اور گارڈن کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

جو ٹریفک لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آتا ہے اس کو تین ہٹی چوک سے مارٹن روڈ اور جیل چورنگی کی جانب موڑا جائے گا۔

اسٹیڈیم روڈ سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آنے والے ٹریفک کو نیو ایم اے جناح روڈ جانے کی اجازت ہوگی۔

ہر چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ہفتہ 17 ستمبر کو چہلم حضرت امام حسین کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.