دکی کی خاتون ڈاکٹر کراچی میں ڈینگی مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود وائرس کا شکارہوکر چل بسی
دکی سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈاکٹر کراچی کے ہسپتال میں دوسروں کو ڈینگی وائرس سے بچاتے ہوئے خود ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئی اور چل بسی۔ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والی خاتون ڈاکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد انور ناصر کی صاحبزادی تھی۔نماز جنازہ آبائی گاں کلی حاجی کریم خان ناصر دکی میں ادا کرکے سپردخاک کردی گئی،مرحومہ قبائلی رہنماہ حاجی اکبرخان ناصر کی پوتھی اور سابق صوبائی وزیر سردار حیدر خان ناصر،حاجی خیراللہ، حاجی فاروق ناصر،حاجی قاسم ناصر کی بھتیجی اورحاجی محمد یامین ناصر حاجی محمد صابرناصر جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماہ حاجی محمد طاہر خان ناصر،قبائلی رہنماہ حاجی محمد عمران ناصر کی بھانجی تھی۔