چمن کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رواں ماہ کام کا آغاز کیا جائے گا، قدوس بزنجو

0 87

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اعلان کیاہے کہ چمن کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رواں ماہ کام کاآغاز کیاجائے گا،قومی شاہراہ کو دو رویہ بنانے جیسے منصوبے کی تکمیل سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ کراچی خضدار کوئیٹہ چمن 796 کلومیٹر طویل اہم ترین شاہراہ کے ایک سیکشن پر اس ماہ کام کا آغاز ہوگاانہوں نے کہاکہ دورویہ شاہراہ کے دوسرے سیکشن کا ٹینڈر ہو چکا ہے شاہراہ کے دو سیکشن فیزیبلٹی کی سٹیج پر ہیں

انہوں نے کہاکہ شاہراہ کی تعمیر کے منصوبے کی تکمیل سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا شاہراہ کی تعمیر سے ٹریفک حادثات میں کمی آئے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.