اپنے صوبے سے نکلنے والی گیس سے اپنے صوبے کے عوام محروم ہیں، مولانا واسع
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)صوبائی امیر جمعیت علما بلوچستان حضرت مولانا عبدالواسع سے ملاقات جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ اوڑک یونٹ کے امیر مولانا امیر محمد جنرل سیکرٹری مولاناضیا الدین مولاناعبداالرازق حافظ ظہوراحمد ہنوی سابق کونسلر ظفراللہ نے صوبائی امیر جمعیت علما اسلام بلوچستان حضرت مولانا عبدالواسع سے اوڑک کوئٹہ میں گیس پریشر محرومی کے سلسلے میں ملاقات کی ملاقات میں اوڑک کے ذمہ داران نے کہا کہ انتہائی ظلم ہے کہ اپنے صوبے سے نکلنے والی گیس سے اپنا صوبے کے عوام محروم ہیں اوڑک کوئٹہ میں گیس پر کھانا اور روٹی چائے نہیں پک سکتا
جب کہ دیگر صوبوں میں بلوچستان سے نکلنے والی گیس پر فیکٹریاں اور ملیں چل رہی ہے اس موقع پر صوبائی امیر جمعیت علما اسلام بلوچستان حضرت مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ ہر فورم پر عوام کی حقوق کی بات کی ہے مولانا عبدالواسع نے اسی موقع پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے جی ایم سے فون پر بات کی اورآوڑک عوام کے ساتھ ظلم اور بے انصافی پر بات کی اور مولاناعبدالواسع نے جی ایم سے کہا کہ فی الفور اوڑک کے عوام کا گیس پریشر کا مسئلہ حل کیاجائے جی ایم نے دودن میں گیس پریشر مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اوڑک کے ذمہ داران نے صوبائی امیر مولاناعبدالواسع کاشکریہ ادا کیا ذمہ داران نے صوبائی امیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اوڑک میں ابھی سے گیس پریشر میں انتہائی کمی اورنہ ہونے کے برابر ہے ھے
تو غور اور فکر اور سوچ کی بات ہے شدید سردی کے دوران سوئی گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ پریشان کن صورتحال اختیار کریگا مظلوم عوام کے ہر وقت اور شدید سردی میں احتجاج کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذمہ داران گیس پریشر میں تیزی اور بہتری کے لیے کوئی اقدامات نہیں کی سردی آنے سے پہلے اوڑک میں سوئی گیس کا پریشر غائب ہوگیاہے ، گیس پریشر نہ ہونے کے وجہ سے گھروں میں خواتین کو سالن روٹی چائے بنانے میں شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔ جس وقت سردی شدت اختیار کریگی تو زیادہ سردی میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے بچوں، خواتین اور بوڑھے افراد کی پریشانیاں بڑھ جائیگی۔دوسری جانب گیس پریشر کے مسئلہ پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے چپ کاروزہ رکھ لیاہے۔