کوئٹہ شہر میں پولیس کی مختلف کاروائیاں ،جرائم میں ملوث 25 ملزمان گرفتار
کوئٹہ(ویب ڈیسک )کوئٹہ شہر میں پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران جرائم میں ملوث 25 ملزمان کرگرفتار کر کے ایک مغوی ، منشات ، مسروقہ سامان برآمد کرلیا جبکہ 131نشے کے عادی افراد کو بحالی مراکز منتقل کردیا گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس کی جانب سے گزشتہ 2ہفتوںکے دوران منشیات فروشوں ،منشیات کے عادی افراد ،موٹر سائیکل سنیچرز ،مفرور اشتہاری ملزمان کے خلاف متعدد کاروائیاں کی گئیں ہیں ۔تھانہ شالکوٹ کی حدود میں پولیس نے ملزم دستگیر کوگرفتار کر کے ایک کلاکوف،بشیر احمد کوگرفتار کر کے 1.12کلوگرام چرس،زبیر احمد کو گرفتارکر کے 1.15کلو گرام چرس جبکہ موٹر سائیکل چھیننے میں ملوچ گروہ کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا ساتھ ہی بغیر کاغذات و نمبر پلیٹ کے 16موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لی گئیں ۔پولیس کے مطابق تھانہ کچی بیگ میں پولیس نے کاروائیوں کے دوران 2 مفرور ملزمان کو گرفتار جبکہ دفعہ 550کے تحت 10 موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لیں ۔اسی طرح تھانہ نیو سریاب کی حدود میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نسیم ولد عیسیٰ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 20 کلو گرام چرس برآمد کرلی ، پولیس نے مقدمہ نمبر 05/23 میں چھینی گئی ایک گاڑی بھی برآمد کرلی جبکہ چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر کے ملزم محمدولی کو گرفتار کرلیا،نیوسریاب کی حدود میں 2اشتہاری اور ایک مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا جبکہ دفعہ 550کی خلاف ورزی پر 15مو ٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں ۔ پولیس حکام کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تھانہ منظور شہیدکی حدود میں پولیس کے کاروائیاں کرتے ہوئے رحمت اللہ کو گرفتارکر کے اس کے قبضے سے1.12 کلوگرام چرس ،اسماعیل سے 590 گرام چرس ،عبدالرازق گرسے 810 گرام چرس برآمد کرلی جبکہ ملزم مخر الدین کو گرفتار کر کے مغوی بچے کو بازیاب کروا لیا۔تھانہ شہید منظورکی حدود میں پولیس نے ملزم بابر علی کو گرفتارکر کے چھینا گیا موبائل فون برآمد کرلیا جبکہ 3 مفرور ملزمان کو گرفتار اور اور دفعہ 550کی خلاف ورزی پر 7موٹر سائیکلوں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق گزشتہ 2ہفتوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی 131افراد کو علاج کے لئے بحالی مرکز بھی منتقل کیا گیا ہے ۔