اسلام آباد ، لاہور اور ہنگو سے پولیو کیسز کی تصدیق

0 141

اسلام آباد (امروز نیوز) اسلام آباد ، لاہور اور ہنگو سے پولیو کیسز کی تصدیق ہوگئی ۔ جمعہ کو معاون خصوصی وزیر اعظم انسداد پولیو پروگرا م بابر بن عطا نے تصدیق کی کہ لاہور سے 8 سال بعد پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ لاہور میں 8 ماہ کے بچے اور ہنگو میں4 ماہ کی بچی میں پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ اس سال پولیو کیسز کی کل تعداد 4 ہوگئی۔بابر بن عطا نے کہاکہ 2019 میں باجوڑ، بنوں، لاہور اور ہنگو سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.