عوامی نیشنل پارٹی کی صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ

0 216

کوئٹہ(امروز نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں پشتون محنت کشوں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لاڑکانہ میں ضلع باجوڑ کے تین مزدوروں کو بے دردی اور سفاکانہ طریقے سے قتل کرکے کراچی کے بعد لاڑکانہ میں بھی پشتونوں کا خون ناحق بہایاگیاسندھ حکومت واقعہ کی میں ملوث مجرموں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں بصورت دیگر پشتون قوم یہ حق بجانب ہونگے کہ ملک بھر میں ان پر روزگار کے مواقع ناپید اور زندگی گزارنے کا حق نہیں دیا جارہا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ ایک بیان میں پشتونوں کی ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک اور باالخصوص سندھ کے شہروں کراچی حیدراباد کی رونقیں بحال رکھنے اور ان کی تعمیر وترقی میں پشتونوں کی خون پسینہ شامل ہے پشتون وہاں زمین قبضہ کرنے نہیں بلکہ دو وقت کی حق حلال کماء کیلئے وہاں محنت مزدوری کر نے جاتے ہیں لیکن یہ امر افسوس ناک ہے کہ وہاں پر بھی انہیں جینے کا حق نہیں دیا جارہا آے روز پشتون تاجر محنت کش طالبعلم ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں گزشتہ روز لاڑکانہ میں ضلع باجوڑ کے تین مزدوروں کو بے دردی سے قتل کیاگیا جس سے پشتونوں میں احساس محرومی اور بیگانگی میں مزید اضافہ ہوا پارٹی کے بیان میں وفاقی اور صوباء حکومتوں سے اس دردناک واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث مجرموں کی فی الفور گرفتاری اور انہیں سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا بیان میں مقتولین کے اہل خانہ سے تعزیت مرحومین کے درجات بلندی کیلئے دعا کی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.