پریس کلب سکندرآبادکے صدرشبیراحمدلہڑی ،جنرل سیکرٹری اسماعیل رودینی

0 336

سکندرآبادسوراب(امروز نیوز)پریس کلب سکندرآبادکے صدرشبیراحمدلہڑی ،جنرل سیکرٹری اسماعیل رودینی دیگرعہدیداران شکیل زہری،امان صابرارباب حبیب اللہ میروانی فاروق رودینی نے اپنے تعزیتی بیان میں سینئرصحافی عاشق علی بٹ کے انتقال پرگہرے دکھ وغم کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے انتقال سے بلوچستان ایک عظیم صحافی سے محروم ہوچکاہے مرحوم بلاخوف وخطریہاں کے مسائل کواجاگرکرکے حقیقی معنوں میں صحافت کے تقاضوں پرعمل کرتے تھے ،مرحوم عاشق بٹ اندرون صوبہ صحافت سے وابسطہ کارکنان کے لئے ایک شفیق استادکی حیثیت سے ہمہ وقت ان کی رہنمائی اورخبرگیری بھی رکھتے تھے ،ان کے انتقال سے پیداہونے والاخلاپرنہیں ہوسکتا ،انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلی مقام اورپسماندگان کوصبرجمیل عطافرمائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.