حمزہ شہباز نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت کردی حکومت کے پاس بجلی اور گیس کے پیسے نہیں اورتنخواہیں بڑھا رہی ہے،احتساب عدالت پیشی پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی میڈیا سے گفتگو
لاہور(امروز نیوز ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا حکومت کے پاس بجلی اور گیس کے پیسے نہیں اورتنخواہیں بڑھا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کے پاس بجلی اور گیس کے پیسے نہیں اورتنخواہیں بڑھا رہی ہے؟ میں اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے خلاف ہوں۔