پی ایس ایل 4 کی ٹرافی نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئی، سرفراز احمد اور ڈیرن سیمی کا ٹرافی تھامے فوٹو سیشن ہوا

0 137

کراچی(امروز نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 4) کی ٹرافی کی رونمائی نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گئی ، فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیموں کے کپتان سرفراز احمد اور ڈیرن سیمی کا ٹرافی تھامے فوٹو سیشن ہوا۔ پی ایس ایل 4 فائنل کا ٹاکرا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان (آج) اتوار کو ہوگا جس کے لیے شائقین پرجوش ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج پی ایس ایل 4 ٹرافی کی رونمائی کی گئی جس میں کپتان سرفراز احمد اور ڈیرن سیمی کا ٹرافی تھامے فوٹو سیشن ہوا اور دونوں کے درمیان دلچسپ مکالموں کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.