حکومتی وزراء کا الیکشن کمیشن بارے بیان جمہوری اقدار کے منافی ہے، امیرحیدر خان ہوتی

0 221

2018ءانتخابات بھی اسی کمیشن نے کرائے جس پر اپوزیشن کو عدم اعتماد تھا،حکومتی اراکین غیرآئینی ہر راستہ اپنارہے ہیں جس کا مقابلہ جمہوری طریقے سے کریں گے،اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد وفاقی وزیرتعلیم کا قلمدان غیرآئینی ہے، بیان
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی نے حکومتی اراکین کی جانب سے الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی وزراءکا الیکشن کمیشن بارے بیان جمہوری اقدار کے منافی ہے،2018ءانتخابات بھی اسی کمیشن نے کرائے جس پر اپوزیشن کو عدم اعتماد تھا، آج ان کے خلاف فیصلے آرہے ہیںتو مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں یعنی وہ اپنے مرضی کے فیصلے چاہتے ہیں۔

امیرحیدر خان ہوتی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی نہیں ہورہی، پارلیمنٹ کی بے توقیری کی جارہی ہے۔حکومت کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد اس قسم کا مطالبہ دراصل بوکھلاہٹ ہے، الیکشن کمیشن کو انکے خلاف ایکشن لینا چاہئیے۔یہ حکومت صرف ان اداروں کو پسند کرتے ہیں جو انکے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور انکے مرضی کے فیصلے کریں۔پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے جس کا تنظیم ہی سرے سے موجود نہیں، سلیکشن پر تمام فیصلے کئے جارہے ہیں۔ حکومتی اراکین غیرآئینی ہر راستہ اپنارہے ہیں جس کا مقابلہ جمہوری طریقے سے کریں گے۔اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد قفاقی وزیرتعلیم کا قلمدان غیرآئینی ہے۔

غیرآئینی وزیرتعلیم الیکشن کمیشن سے غیرآئینی مطالبہ کرکے آئین کے توہین اور خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھاپوزیشن کو جب شکایت ہوتی ہے تو وہ احتجاج اور شکایت کا حق رکھتی ہے لیکن حکومت کی جانب سے اس قسم کے مطالبے پہلی دفعہ سننے اور دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اس نالائق حکومت کے دور میں روز نیا ڈرامہ عوام کو دکھایا جاتا ہے اور اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکومت الیکشن کمیشن سمیت تمام آئینی اداروں سے پسند کے فیصلے چاہتی ہے جو ممکن ہی نہیں۔حکومتی اراکین کے رویے کی مذمت کرتے ہیں، ان میں ہمت ہے تو کوئی قانون سازی کریں

۔امیرحیدر خان ہوتی نے کہا کہ حکومت کے ساتھ اختیارات ہیں لیکن مرضی کے فیصلے چاہتی ہے۔ آج جو ادارے حکومت کے پسند کے فیصلے کئے جاتے ہیں تو وہ درست اور جو ادارہ اس حکومت کے خلاف فیصلہ دیں تو پھر ادارے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتی ہے۔ امیرحیدر خان ہوتی نے کہا کہ یہ حکومت فسطائیت پر اتر آئی ہے۔ فرعونی رویہ اپنائے ہوئے حکومتی اراکین کس منہ سے صاحب اقتدار ہوتے ہوئے اداروں کے خلاف بات کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.