وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کرنا اور 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنا چاہتی ہے،بلوچستان اپوزیشن

0 225

(امروز نیوز)
کوئٹہ: متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے کہا ہے کہ حکومت سسٹم چلانے کے قابل نہیں ہے وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کرنا اور 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنا چاہتی ہے جسے مسترد کرتے ہیں اگر18ویں ترمیم میں کچھ چھیڑخانی کی گئی تو ہم نئے آئین کا مطالبہ کریں گے۔
یہ بات سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارت وال،مسلم لیگ بلوچستان کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل،پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک،مسلم لیگ(ن ) کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ،نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو، جمعیت اہلحدیث کے مولانا عصمت اللہ سالم،سابق رکن قومی اسمبلی قہار خان ودان،رکن بلوچستان اسمبلی نصراللہ زیرے اوردیگر نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.