وزیراعظم نے ٹیکس فراڈکرنے والے تاجروں کی گرفتاری کی تجویز کا نوٹس لے لیا

0 114

اسلام آباد وزیراعظم نے ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوزکا ذرائع ایف بی آر کے حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بجٹ میں ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تجویز پر غور کرنے کے لیے اجلاس طلب کرلیا جس میں وزیر خزانہ،چیئرمین ایف بی آر اور وزیر قانون بھی شریک ہوں گے۔
حکام کے مطابق فنانس بل میں ٹیکس فراڈکرنےوالے تاجروں کی گرفتاری اور 10سال تک قید تجویزدی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.