اداروں پر تنقید، ایف آئی اے نے گلوکار سلمان احمد کو نوٹس بھیج دیا

1 61

لاہور: سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ایف آئی اے پاکستانی گلوکار سلمان احمد کے خلاف  متحرک ہوگئی۔

 تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے معروف گلوکار سلمان احمد کو نوٹس بھیج دیا ہے۔

سلمان احمد کو ان کے پی ٹی آئی کے لیے گائے گئے ترانے  اور سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کے خلاف پوسٹ لگانے پر نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔

گلوکار سلمان احمد نے بھی ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے نوٹس بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میری زبان بندی کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے، میرے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

1 Comment
  1. […] کیا ہے کہ بالی ووڈ کے ’’کنگ‘‘ شاہ رخ اور ’’سلطان‘‘ سلمان معروف فلم ساز اے آر مروگدوس کے نئے پروجیٹ میں کام کرنے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.