چمن میں پک اپ الٹنے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

0 162

مردہ کاریز روڈ پر پک اپ الٹنے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

چمن کے علاقے مردہ کاریز روڈ پر بائی پاس کے قریب تیز رفتار پک اپ ڈاٹسن الٹنے سے 3 بچوں سمیت چار افراد جاں بحق جب کہ ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر چمن سٹی شہزاد علی زہری کے مطابق پک اپ ڈاٹسن تیز رفتاری کے بعد بریک فیل ہونے کی وجہ سے الٹی، اور اس میں سوار 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے میں 1 بچہ اور دیگر 2 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اورزخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال چمن منتقل کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فرید، محمد صابر، محمد رمضان اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔ جب کہ زخمیوں میں سیف اللہ، قدرت اللہ اور جلال الدین شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.