بابراعظم پہلی مرتبہ 10 بہترین بلے بازوں میں شامل

0 148

دبئی(امروز نیوز) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بابراعظم پہلی مرتبہ 10 بہترین بلے بازوں میں شامل ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا دوسرا نمبر ہے۔ کین ولیمسن تیسرے اور چتیشور پجارا کی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن ہے۔ آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین 3 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم نویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ ڈبیو پر سنچری بنانے والے اوپنر عابد علی کا رینکنگ میں 78 واں نمبر ہے۔ٹیسٹ فارمیٹ کے 10 بہترین بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ہے، بولنگ کے شعبے میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا جب کہ جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا کا دوسرا نمبر ہے۔ محمد عباس کا رینکنگ میں 18واں اور یاسر شاہ کا 22 واں نمبر ہے،آل راﺅنڈرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ٹاپ پر ہیں۔ ٹاپ 10 میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں رویندرا جدیجا، بین اسٹوکس، ورنون فلینڈر اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.