اساتذہ قوم کے معمار ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا، جونیئر ٹیچر ایسوسی ایشن بلوچستان کے وفد کی صوبائی وزیر تعلیم نصیب اللہ مری سے ملاقات

0 247

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) جونیئر ٹیچر ایسوسی ایشن بلوچستان کی وفد محمد یوسف .نصیب اللہ بادیزئی ملک نظام کاکڑ .صالح محمد اور دیگر نے منسٹر ایجوکیشن میر نصیب اللہ مری  سے ملاقات کیا

اور اساتذہ کے بنیادی مسائل اپ گریڈیشن اور پرموشن کے حوالےسے تمام ضروری مواد ان کے سامنے پیش کئے نصیب اللہ مری نے کہا کہ یہ اساتذہ کا بنیادی حق ھے اور ان مسائل کو پہلے ہی حل کرنا چاہیے تھا

انھوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا جس پر وفدنے ان کا شکریہ ادا کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.