بی این پی رہنماوں نے کوئٹہ میں مختلف فوتگیوں پر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ھیومن رائیٹس سیکریٹری موسی بلوچ، مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری ضلعی لیبر سیکریٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، اور ضلعی کونسلر ملک محمد حسن مینگل نے کلی جہلم کاریز میں پارٹی کے بزرگ و سینئر رہنما میر محمد ایوب لہڑی کے کزن کی انتقال پر خلق قمبرانی میں میر ظہور احمد قمبرانی کے جواں سال فرزند بابر علی قمبرانی کی انتقال پر کلی کمالو میں پارٹی کے دیرینہ ساتھی غلام نبی مینگل کے چچا کی انتقال پر کلی میر چاکر خان مری میاں غنڈی میں قبائلی رہنما چاکر خان مری کے جواں سال فرزند کی انتقال پر وحدت کالونی میں ایڈیشنل سیکرٹری عبدالمنان لہڑی کے انتقال پر سرکی قلعہ میں معروف سیاسی سماجی متحرک کارکن الحاج عبد القیوم کاکڑ کے انتقال پر، بلیلی زرعی کالج میں پروفیسر اسد خان ترین کے اہلیہ کی انتقال پر اور سردار کاریز مغربی باہی پاس میں محمدان مری کے ناگہانی انتقال پر مرحومین کے گھروں میں جاکر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی دریں اثناء پارٹی کے رہنماؤں نے کلی کاسیان بلیلی میں پارٹی کے دیرینہ ساتھی اور علاقائی یونٹ سیکریٹری ماما عبدالودود مینگل کے فرزند عبدالمالک مینگل کی عیادت کی جن کے گزشتہ دنوں مقامی ھسپتال میں آپریشن ھوا تھا۔