افغان عوام کی بروقت امداد ضروری ہے، اسد قیصر
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ افغان عوام کی بروقت امداد ضروری ہے، عالمی برادری کو افغان عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے مدد کےلئے آگے بڑھنا ضروری ہے، افغان مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پاک-افغان سرحد کے ساتھ ہسپتال قائم کی جارہی ہیں
، افغان مریضوں کے ساتھ دیکھ بھال کے لئے آنے والے کو بھی فری ویزہ دیا جائے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فغانستان پر منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افغان عوام اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں، امریکی انخلاءکے بعد افغانستان میں عوام کو خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیا کی قلت کا سامنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ افغان عوام کی بروقت امداد ضروری ہے، افغان قیادت کا انتخاب افغانستان کی عوام کا حق ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ پاک افغان عوامی رابطوں کے فروغ اور دوطرفہ تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کےلئے پاک افغان فرینڈ شپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی گئی
۔ انہوںنے کہاکہ ایگزیکٹو کمیٹی نے عوامی سطح پر رابطوں میں اضافے، دوطرفہ تجارت کو فروغ اور ٹرانزٹ ٹریڈ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ افغان ایشو پر افغانستان کی عوام کو درپیش مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے پاکستان کی موجودہ حکومت نے او آئی سی ممالک کی کانفرنس کا انعقاد کیا۔
انہوںنے کہاکہ پاک افغان فرینڈ شپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کی سفارشات پر افغان باشندوں کےلئے پاکستانی ویزے کے اجراءکی شرائط کو آسان بنایا گیا۔اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان ایک خوشحال اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، عالمی برادری کو افغان عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے مدد کے لیے آگے بڑھنا ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ افغان مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پاک-افغان سرحد کے ساتھ ہسپتال قائم کی جارہی ہیں، افغان مریضوں کے ساتھ دیکھ بھال کے لئے آنے والے کو بھی فری ویزہ دیا جائے گا۔