مستونگ، میر غلام ربانی سرپراہ کی12ویں برسی تحصیل گردگاپ میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا، موسی بلوچ، غلام نبی مری و دیگر نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کیا
مستونگ ( امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع مستونگ کے زیراہتمام پارٹی کے سابق سینئر رہنماء سردار زادہ میر غلام ربانی سرپراہ (مرحوم) کی12ویں برسی کے موقع پر سب تحصیل گردگاپ میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا ،تعزیتی ریفرنس کے مہمان خاص پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ،اعزازی مہمانان میں پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین غلام نبی مری اور ملک عبدالرحمن خواجہ خییل تھے ریفرنس کی صدارت پارٹی کے مرحوم رہنماء کی تصویر سے کرائی گئی
،تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی ہیوامن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ،مرکزی کمیٹی کے اراکین غلام نبی مری ،ملک عبدالرحمن خواجہ خیل ،ضلعی صدر حاجی نظر جان ابابکی ،سابق سی سی ممبر میر عبداللہ جان مینگل ،ضلعی جنرل سیکرٹری جمیل بلوچ، سینئر نائب صدر میر جہانگیر خان سرپراہ ،میر عبدالغفار مینگل ،ٹکری سیف اللہ سرپراہ ،میرعبدالستار سرپراہ ،ٹکری عبدالباسط ابابکی ،شاکر سرپراہ اور ٹکری محمدآصف سرپراہ نے پارٹی رہنماء کے قربانیوں ،جدوجہد ،سیاسی ،سماجی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے
ان کی ناقابل فراموش، لازوال جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم سردار زادہ میر غلام ربانی سرپراہ ضلع مستونگ تحصیل گردگاپ کے عوام کیلئے سیاسی ،قبائلی ،سماجی خدمات اور جدوجہد ناقابل فراموش ہے ،انہوں نے ہمیشہ اپنے علاقے میں تعلیم ،کھیل ،زمینداری کے شعبے کو فروغ دینے اور علاقے میں امن ،آشتی کو برقرار رکھنے ،قبائلی رنجشوں کے خاتمے کیلئے عملی اور اہم کردار ادا کیا ان کی جدوجہد اور قربانیاں علاقے کے سیاسی کارکنوں اور نوجوانوں کیلئے مشعل راہ کی اہمیت رکھتے ہیں وہ نہایت ہی ایک مخلص،ایماندار ،دور اندیش سیاسی رہنماء کی حیثیت رکھتا تھا جن کی قربانیوں کسی صورت فراموش نہیں کیاجاسکتا ،
انہوں نے کہاکہ بی این پی سیاسی کارکنوں اور ان اکابرین کی نمائندہ جماعت ہے کہ جنہوں نے اپنے پوری زندگیاں قومی حقوق کے حصول کیلئے سیاسی ،جمہوری جدوجہد کرتے ہوئے گزاری اور اس کی پاداش میں انہوں نے مختلف اوقات میں مشکلات کاسامنا کرتے ہوئے اپنے اصولی موقف پر ڈٹے رہے اور ناانصافیوں ،مظالم اور قومی حقوق کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے سیسہ پلائی دیوار کاکرداراداکرتے رہے یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان کے کونے کونے میں پارٹی کی اصولی موقف قربانیوں اور جدوجہد کو قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے یہاں کے باشعور عوام پارٹی کو اپنے حقوق کی علمبردار اور مشکلات کی نجات دہندہ جماعت سمجھتے ہیں
،انہوں نے کہاکہ عظیم بلوچ بزرگ سیاسی رہنماء سردارعطاء اللہ خان مینگل کی معتبرانہ رہبری اور سرداراخترجان مینگل کی قیادت میں پارٹی نے کبھی بھی یہاں کے عوام کی ارمانوں ،احساسات اور قربانیوں کو زائل کرنے کی بجائے انہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اصولوں پر سودے بازی نہیں کی کیونکہ ہمارے جدوجہد کا مقصد اپنے قومی شناخت ،وطن کی ایک ایک انچ کی دفاع اور اپنے علاقے کی ترقی وخوشحالی ہمارے پروگرام کا اولین ہدف ہے اس مقصد کے حصول کیلئے گروہی ذاتی ،وقتی مفادات پارٹی کی جدوجہد کیلئے کوئی معنی نہیں رکھتی۔ اس موقع پر پارٹی کے سوشل میڈیا ایٹویسٹ غضنفر محمد کھیتران و دیگر بھی موجود تھے۔