آصف علی زرداری کو ہریشن کمپنی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کر نے کا فیصلہ

0 171

اسلام آباد (امروز نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ملزم نامزد کرنے کیلئے ہریشن کمپنی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔نیب کے مطابق آصف زرداری کو نیب تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر ملزم بنایا جا رہا ہے، نیب نے جعلی اکا ونٹس کیس کا پانچواں ہریش کمپنی عبوری ریفرنس دائر کر رکھا ہے جس میں اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید، سیکرٹری سندھ اعجاز خان مرکزی ملزم نامزد ہیں۔نیب حکام نے موقف اختیار کیا کہ سندھ حکومت کے افسران نے ہریش کمپنی اور اومنی گروپ کو غیر قانونی ٹھیکے دیئے، عبدالغنی مجید نے اپنی بیٹی مناہل کےنام پر بے نامی پراپرٹی بنائی، ڈی ایچ اے میں کرپشن کے پیسوں سے قیمتی پلاٹ خریدا گیا جو نیب منجمد کر چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.