بلوچستان ایک ماہ کے دوران 269 ٹریفک حادثات رونما ہوئے۔۔جن میں 144افراد جاں بحق اور 713 افراد زخمی ہوئے
کوئٹہ کراچی شاہراہ کو ڈبل روڈ کرنے کے لیے سب سے بہتر اور عملی جد وجہد کرنے والے وجوان نجیب یوسف زہری کی طرف سے جاری کردہ حادثات کا تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق ۔۔۔۔۔۔بلوچستان کے شاہراہوں پرحادثات میں مزید اضافہ ہوا ہے
2020 کے مہینے مئی میں بلوچستان میں 269 حادثات رونما ہوے جن میں جاں بحق افراد کی تعداد 144 ہیں۔
زخمی افراد کی تعداد 713 ہیں۔
ان حادثات میں جو گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں ان کی تعداد 175 ہیں اور موٹر سائیکلز کی تعداد 181 ہیں۔
موٹر سائیکل حادثات میں زیادہ تر حادثات گاڑیوں کی ٹکر سے ہو ئی ہیں۔
ان حادثات کی تفصیل یہ ہیں
خضدار میں 37 حادثات، 15 اموات اور 113 زخمی۔
حب،اتھل،بیلہ،وندر اور ارماڑہ میں 47 حادثات، 11 اموات اور 126 زخمی۔
کوئٹہ میں 26 حادثات، 19 اموات اور 52 زخمی۔
مستونگ میں 22 حادثات، 6 اموات اور 65 زخمی۔
نوشکی میں 31 حادثات، 10 اموات اور 85 زخمی۔
چمن میں 9 حادثات، 7 اموات اور 19 زخمی۔
ژوب اور زیارت میں 21 حادثات، 8 اموات اور 44 زخمی۔
پشین میں 13 حادثات، 2 اموات اور 27 زخمی۔
قلات اور سوراب میں 7 حادثات، 7 اموات اور 26 زخمی۔
گوادر، تربت ،چاغی، خاران،تفتان،واشک،بیسیمہ،دالبندین اور مند میں کل ملا کہ 21 حادثات، 17 اموات اور 57 زخمی۔