حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ پھر تبدیل

0 118

لاہور : حمزہ شہباز کو عہدہ سے ہٹانے کے لیے درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا۔

20جون کو جسٹس شجاعت علی خان کے بجائے جسٹس شاہد وحید سماعت کریں گے، جسٹس شجاعت علی خان کی بہالپور بینچ میں مصروفیت کے باعث بینچ تبدیل کیا گیا۔

اس سے قبل چیف جسٹس نے انتظامی مصروفیات کے باعث کیس جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں ٹرانسفر کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.