محکمہ موسمیات نے کراچی میں بوندا باندی کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے کراچی میں شام کو بوندا باندی کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر خوشگوار موسم کی پیشگوئی کردی ہے، اور بتایا کہ شہر میں آج شام اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم جزوی آبرآلود رہے گا، اس وقت شہر میں ہوائیں 18 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری تک ریکارڈ گیا ہے، اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31 سے 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
[…] کمشنر کراچی نے ڈینگی اور ملیریا کے حوالے سے اسکولوں کے لئے ایس او پی جاری کردئیے ہیں۔ […]