کسی کو حق نہیں کہ موٹروے پر دھرنا دے اور وہاں کھڑا ہو جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

6 217

 اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی دھرنے سے متعلق کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے ہیں کہ کسی کو حق نہیں کہ موٹروے پر دھرنا دے اور وہاں کھڑا ہو جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی دھرنے کے باعث راستوں کی ممکنہ بندش کے خلاف تاجروں کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کنٹینرز کو راستوں میں کھڑا کردیا گیا ہے، جس سے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق کے روبرو ایڈووکیٹ جنرل بیرسٹر جہانگیر جدون اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت میں پیش  ہوئے اور بتایا کہ دھرنے و جلسے کے این او سی کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست بھی زیر التوا ہے۔اسے بھی اس کے ساتھ سنا جائے۔ عدالت نے تاجروں کی درخواست کو پی ٹی آئی کی دھرنے اور جلسے کے این او سی حصول کی درخواست کے ساتھ یکجا کر دیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو بتایا کہ قانونی رائے کے لیے وزارت قانون کو لکھا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ اس طرح کی چیزوں میں فوری ایکشن لینا ہوتا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ہائی ویز اور موٹرویز پر ٹریفک کے روانی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہائی ویز اور موٹرویز کو بند کر دیں گے تو ٹریڈ بھی متاثر ہو گی۔ یہ کسی کا حق نہیں ہے کہ وہ کہہ دے کہ موٹروے پر دھرنا دے گا اور وہاں کھڑا ہو جائے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے دھرنا کیس میں فیصلہ دیا تھا کہ تمام جلسے پریڈ گراؤنڈ میں ہوں گے۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ وہ فیصلہ ہماری درخواست پر آیا تھا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اسلام آباد میں فارنرز بھی ہیں، ڈپلومیٹک موومنٹ بھی متاثر ہوتی ہے۔ جو جلسہ کرنا چاہ رہے ہیں ان کا حق ہے مگر عام شہریوں کے حقوق بھی متاثر نہیں ہونے چاہییں۔ہائی ویز اور موٹرویز پر کنٹرول فیڈریشن کا ہے۔ یہ بات واضح ہے کہ فیڈریشن اس متعلق ڈائریکشن دے سکتی ہے۔ اس درخواست کو پی ٹی آئی درخواست کے ساتھ یکجا کر دیتے ہیں۔

بعد ازاں دھرنے اور جلسے سے راستوں کی بندش کے خلاف تاجروں کی درخواست پر سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

6 Comments
  1. […] اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس کی گاڑی پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت دے دی۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پولیو اہلکار ملک سے اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر ملک سے پولیو کے خاتمے کی مہم کو روکنے میں ناکام رہیں گے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند عناصر کی کوششوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔وزیرِ اعظم نے دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ […]

  2. […]  اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نئی عسکری قیادت کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ عوام اور ریاست کے درمیان گزشتہ 8 ماہ میں جنم لینے والے اعتماد کے فقدان کے خاتمے کی کوشش کرے گی۔ […]

  3. […]  اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نئی عسکری قیادت کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ عوام اور ریاست کے درمیان گزشتہ 8 ماہ میں جنم لینے والے اعتماد کے فقدان کے خاتمے کی کوشش کرے گی۔ […]

  4. […]  اسلام آباد: سابق وزیر اعظم و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کوہتک عزت پر 2 ارب روپے ہرجانہ کا نوٹس  بھجوا دیا۔ […]

  5. […] اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس چوری روکنے کیلئے تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے ٹیکس چوروں و ڈیفالٹرزکے کاروباری برانڈز کو منقولہ جائیداد قراردیکر ضبط کرکے نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ […]

  6. […]  اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے کارروائی شروع کردی۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.