میرے سیاست کا مطلب عوام کی خدمت ہے، یعقوب ناصر

0 98

لورالائی (امروز ویب ڈیسک) لورالائی سے نیشنل آئی وے اتھارٹی کے دفتر کسی بھی صورت منتقل کرنے کے اجازت نہیں دینگے یہ لورالائی کے ساتھ ناانصافی ہے مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سردار محمد یعقوب خان ناصر سے سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی کے چیئرمین محمد اخلاص خان حمزہ زئی محمد ولی صباون نے ملاقات کی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی مومن خان ناصر ملک عبید اللہ کاکڑ،خوشحال کاکڑ حینف خان ترہ کئی،سوشل میڈیا ممبر عبدالستار ناصر بھی موجود تھے

سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی کے چیئرمین محمد اخلاص خان حمزہ زئی نے سردار محمد یعقوب خان ناصر کو لورالائی کے درپشں مسائل سے آگاہ کیا جس میں لورالائی بلوچستان کا دوسرا بڑا ضلع ہے لیکن یہاں پر لورالائی کے عوام زندگی کے بنیادی ضرورت زندگی سے محروم ہے ان کے ساتھ یونین کونسل ناصر آباد ،ماڈل ٹاون،یارک آباد،قاری آباد بخآری اسکم کلی رودلین کو میونسپل کمیٹی لورالائی میں شامل کیا جائے اور میونسپل کمیٹی لورالائی کو میونسپل کارپوریشن کا درجہِ دیا جائے سرغنڈ اور نگانگہ پر مشتمل سب تحصیل بنایا جائے اب لورالائی اپنے نام سے ڈویڑن بنا ہے پبلک سروس کمیشن بلوچستان میں لورالائی ڈویڑن کے سطح پر پوسٹیں دیا جائے میڈیکل کالج لورالائی میں ہے اس میں لورالائی کے سیٹوں کے کوٹہ کو دوگناہ کیا جائے پیبلک ہیلتھ لورالائی شہر اور آس پاس کے علاقوں کو بروقت پینے کے پانی فراہم کیا جائے

اس مہنگائی میں لوگ دو وقت کے روٹی پر قدرت نہیں رکھتے ہے پانی کہاں سے خرید سکتے ہے ناصر آباد سمت پورے لورالائی میں واپڈا عوام کو بلافرق بجلی فراہم کریں ناصر آباد کے بجلی کے حوالے سے واپڈا کے اعلی احکام سے بات کی ہے اس پر جلد عمل درآمد ھوگا لورالائی کو میونسپل کارپوریشن کا درجہِ دینا لورالائی کا حق ہے اس کو ملنا چائیے اس تمام مسائل پر وزیراعلی بلوچستان سے بات کرونگااور لورالائی کے بنیادی مسائل ان کے سامنے پیش کرونگا میرے سیاست کا مطلب عوام کے خدمت ہے سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی کے لورالائی کے حوالے سے سماجی خدمات قابل فخر ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.