میرے کوئی لاکھوں کے اخراجات نہیں، اپوزیشن کی کرپشن پر کوئی بات نہیں کرتا، وزیراعظم

0 332

اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)وزیراعظم نے وزراءکو جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین کے بیانات پر ردعمل سے روک دیا اور کہا ہے کہ ایسی باتوں پر بات کر کے وقت ضائع نہ کریں۔وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں اور رہنماو¿ں کا اجلاس ہوا،

جس میں جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے الزامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے بیانات کو میڈیا نے اتنا اچھالا، میرے کوئی لاکھوں کے اخراجات نہیں، اپوزیشن کی کرپشن پر کوئی بات نہیں کرتا، اپوزیشن لیڈرز نے ملکی خزانہ لوٹا، اس پر زیادہ بات ہونی چاہیے۔وزیراعظم اور شرکاءکو کیس کے قانونی نکات پر بریفنگ دی گئی۔ عمران خان نے منی لانڈرنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا پیسہ منی لانڈرنگ میں استعمال ہوا،

احتساب سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ملک میں توانائی کی تازہ صورتحال، گیس کی قلت اور حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر توانائی حماد اظہر نے وزیراعظم عمران خان اور شرکا کو بریف کیا۔ وزیراعظم کو مہنگائی کی تازہ ترین صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ مشیر خزانہ شوکت ترین نے معاشی اعدادوشمار پر اعتماد میں لیا اور بریفنگ میں بتایا کہ حالیہ اقدامات سے مہنگائی میں کمی کا ٹرینڈ دیکھنے میں آئے گا۔ عمران خان نے کہا کہ عوامی ریلیف اور مہنگائی میں کمی حکومتی ترجیحات ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.