کوئٹہ، ریکوڈک معاہدے کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ

2 67

کوئٹہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے حکومت اور کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ کے درمیان ریکوڑک معاہدے کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں خواتین اور مختلف طبقائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور ریکوڑک معاہدے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ریکوڑک سے پہلے بھی بلوچستان میں جب بھی بلوچستان کے وسائل کی سودے بازی کی گئی ہے اس کے نتیجے میں نہ صرف وسائل کی لوٹ مار ہوئی ہے بلکہ ان سامراجی کمپنیوں نے بلوچستان بھر میں اپنے مزموم عزائم کی تکمیل بھی کی ہے اور بلوچستان کے وسائل کے قبضہ کے ساتھ ساتھ لوگوں سے ناروا سلوک، آوازوں کو دبانے اور مقامی افراد کو ان کے روزگار سے محروم بھی رکھا جاتا ہے اور مقامی افراد کو غلاموں جیسا سلوک کا سامنا ہوتا ہے۔ چاغی کے علاقے سے ہی سیندک اس کی ایک واضح مثال ہے جہاں مقامی افراد کو غیر ملکیوں اور قبضہ گیروں کی جانب سے ظالمانہ سلوک کا سامنا ہے۔ سی پیک کی شکل میں بھی آج بلوچ سنگین خطرات کا سامنا کر رہی ہے۔ مقررین نے کہا کہ اگر ان وسائل کی سودے بازی اور لوٹ مار میں مقامی افراد کو کچھ ملا ہے تو وہ بھوک، افلاس، پسماندگی، قتل اور نسل کشی ہے اس کے سوا کچھ بھی نہیں ملا ہے۔ بلوچ وسائل سے دیگر صوبے تو آباد ہوےہے لیکن بلوچستان آج بھی ویران ہے جہاں لوگوں کو بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں اور بلوچوں کا قتل عام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ ایک زندہ قوم ہے اور آج اپنے ساحل و وسائل کی حفاظت سے آگاہ ہے۔ اگر ریاست اپنی زمہ داری کو پورا نہ کرنے اور بدلے میں بلوچستان کے عوام کے وسائل کو لوٹنے کا عمل ترک نہیں کرے گی تو بلوچستان کے عوام اپنے زمین کی اور اس کی وسائل کی حفاظت اپنی سیاسی جدوجہد کی صورت میں جاری رکھیں گے اور جب تک وہ ان وسائل کو بلوچستان کے عوام کے اختیار میں نہیں رکھیں گے ،وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ آج بلوچستان کے عوام کو ایک کالونی کی حیثیت سے ڈیل کیا جا رہا ہے اور جہاں بھی لوٹنے کا موقع ہاتھ آتا ہے تو سب ایک ساتھ جڑھ جاتے ہیں لیکن بلوچستان کے عوام اپنی قوت اور طاقت کے مطابق ان کی ہمیشہ مخالفت جاری رکھیں گے۔

2 Comments
  1. […] کوئٹہ  پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بلاول بھٹو زرداری کی سر کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے حقیقت بیان کی ہے جسے کوئی جھٹلا نہیں سکتا، بی جے پی کی جانب سے سر کی قیمت مقرر کرنا نریندر مودی کے مسلم کش فسادات کی تصدیق ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیر اعظم کو گجرات کا قصائی قرار دیکر کوئی غلط بات نہیں کی دنیا جانتی ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے گجرات میں انتہائی مظالم ڈھا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی مسلمان مودی حکومت کے تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں، بھارتی حکومت ہمیشہ سے بلوچستان میں مداخلت میں ملوث رہا ہے۔ نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان میں بے گناہوں کو بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں بھارتی شوائد وقتاً فووقتاً ملے ہیں، گجراتی قصائی بلوچستان میں بلوچستان میں بھی امن و امان کو خرابی کا ذمہ دار رہا ہے۔ […]

  2. […] کوئٹہ  محکمہ ترقی نسواں حکومت بلوچستان کے جاری کرد ہ ایک اعلامیہ کے مطابق مجاز حکام کی منظوری سے محترمہ نور جہاں مینگل کو3سال کیلئے کنٹر یکٹ بنیادوں پر محتسب(خاتون) مقرر کرلیاگیا ہے۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.