پسنی میں کوسٹ گارڈز کی کارروائی، پہاڑوں میں چھپائی گئی منشیات کی بھاری مقدار پکڑی لی

1 78

گوادر کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی کے علاقے کپر (بلوچستان) سے بھار ی مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کوسٹ گارڈنے متعلقہ یونٹ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت اور سر چ آپریشن کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ان احکامات کو بروئے کار لاتے ہوئے کمانڈنگ آفیسر پسنی نے کپر کے علاقے میں آپریشن پلان کیا۔ دوران آپریشن پہاڑوں میں چھپائی گئی 935 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس اور 80کلو گرام کرسٹل برآمد ہوئی جو کہ سمندر کے ذریعے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباََ 50.3875 ملین روپے ہے۔

1 Comment
  1. […]  سبیپولیس نے منشیات اسمگلرز کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا تفصیلات کے مطابق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.