تمام سنجیدہ اور صالحین افراد کاجے یو آئی کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد ہے، سکندر ایڈووکیٹ

0 143

پی ڈی ایم کی تحریک ملک کے بچا کی ضمانت ہے اس لئے پوری قوم کی نظریں اس تحریک پر گڑی ہوئی ہیں
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی اور جمعیت علما اسلام کے رہنما ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے پی ڈی ایم کی تحریک ملک کے بچا کی ضمانت ہے اس لئے پوری قوم کی نظریں اس تحریک پر گڑی ہوئی ہیں تمام سنجیدہ اور صالحین افراد کا جمعیت علما اسلام کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑ سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد مولانا جمال الدین حقانی مفتی احسان الحق سے اپوزیشن چیمبر میں بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہ تاریخ میں اس قسم نااہل اور ناکام حکومت نہیں دیکھی کہ جن کے باعث عوام نان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہوں اور حکمران خواب غفلت میں یا اقتدار کے نشے میں دھت ہوکر بہتری کے دعوے کریں انہوں نے کہا عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے گھمبیر ہوتے جارہے ہیں مگر حکمران مخصوص ٹولے کو نوازنے میں لگے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے بلوچستان اور کوئٹہ شہر کے مسائل انتہائی خطرناک صورت اختیار کر چکی ہے انہوں نے کہا حکومت کو چلتا کئے بغیر چھین سے نہیں بیٹھیں گے موجودہ نااہل حکومت کے خلاف تمام جمہوری قوتوں کا اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مقاصد کو حاصل کرکے دم لے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.