وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ
اسلام آباد (امروز نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ ہوگئے ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دو روزہ سرکاری دورہ پر کویت روانگی سے قبل اسلام آباد ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو روزہ دورے پر کوئت روانہ ہو رہا ہوں میری وہاں کوئیت کے وزیر خارجہ سے ون آن ون ملاقات ہوگی،بعد ازاں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہونگے،ان مذاکرات میں کویت کےساتھ ویزہ ایشوز سمیت دیگر دوطرفہ معاملات پر گفتگو ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ میں امیر کویت کی خدمت میں وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی خط لیکر حاضر ہونگا،یہ دورہ پاکستان اور کوئیت کے مابین دوطرفہ تعلقات میں بہتری کےلئے معاون ثابت ہو گا۔