سردار اختر مینگل کا فیصلہ خوش آئند ہے، مولانا واسع
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر ورکن قومی ا سمبلی مولانا عبدالواسع نے بلوچستان نیشنل پارٹی کی حکومت سے علیحدگی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سردار اختر جان مینگل نے عوامی مسائل کو دیکھتے ہوئے بہترین فیصلہ کیا ہے وفاق گزشتہ 2سالوں سے بلوچستان کو ہر معاملے میں نظرا نداز کررہا ہے صوبے کے مسائل پر جمعیت علماء اسلام نے 20جون کو آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے تاکہ صوبے کی محرومیوں کے ازالے سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جاسکے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کی حکومت سے علیحدگی کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت دو سالوں سے بلوچستان کے مسائل کو نظر ا نداز کرتی آرہی ہے صوبے کے مسائل کے حل کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جو دعوے اوروعدے کئے ان کی تکمیل میں ناکام ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ خوش آئندہے۔
سرداراختر جان مینگل نے عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین فیصلہ کیاہے عوام کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ عمران خان اور اس کی حکومت نااہل ہے بلوچستان کے مسائل پر جمعیت علماء اسلام بلوچستان نے 20جون کواسلام آبادمیں آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے اور اس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی قیادت کوبھی شرکت کی دعوت دی ہے۔
اے پی سی کا مقصد بلوچستان کے مسائل کو اسلام آباد کے لوگوں کے سامنے اجاگر کرنا ہے پی ٹی آئی حکومت نے بلوچستان کی محرومیاں ختم کرنے کی بجائے صوبے کو مزیدمحرومیوں کی طرف دھکیل دیا ہے