امریکا پاکستان کے بڑے اسٹریٹجک پارٹنرز میں شامل ہے،احسن اقبال

1 158

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے 4 بڑے اسٹریٹجک پارٹنرز میں شامل ہے۔ دو طرفہ تعلقات میں تجارت و سرمایہ کاری کو مرکزی جزو بنانا چاہتے ہیں۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے عشائیے سے خطاب میں کہنا تھا کہ ترقی کیلئے امریکی جامعات سے روابط اور باہمی تعاون اہم ہے جبکہ ٹیکنالوجی میں تعاون بھی گیم چینجر کا کردار ادا کرے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ برآمدات،سرمایہ کاری کا فروغ اور خسارے پر قابو پانا بڑے چیلنجز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویژن 2025 کے تحت پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانا تھا لیکن 2018 میں دوبارہ ہماری حکومت نہ بننے سے یہ کوشش متاثر ہوئی۔

اس موقع پر امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں۔

مسعود خان نے کہا کہ پاک امریکا قریبی روابط اور اعلیٰ سطح کے تبادلے خوش آئند ہیں۔ اسٹارٹ اپس سیکٹر میں امریکی اداروں کی دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے بولے کہ آئی ایف سی اور ڈی ایف سی کی فنڈنگ سے نئے مواقع پیدا ہوئے۔

1 Comment
  1. […] میں سے زیادہ تر گزشتہ دو سال کے عرصے میں واقع ہوئی ہیں۔امریکا میں نیشنل پوائزن ڈیٹا سسٹم نے 2015 سے 2020 تک سوڈیم نائٹریٹ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.