آرمی چیف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

0 158

(امروز نیوز)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں انہوں نے سعودی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الروئیلی اور سعودی کمانڈر جوائنٹ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی السعود سے ملاقات کی ہے۔

اس سے قبل آرمی چیف سعودی عرب پہنچے تو ان کا استقبال سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الروئیلی نے کیا۔ سعودی وزارت دفاع میں آرمی چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودی عرب کا حالیہ دورہ انتہائی اہم ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.