وزیراعظم شہباز شریف 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

0 74

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ عالمی برادری کو موسمیاتی تبدیلی سے درپیش مسائل کے حل اور خطرات سے نمٹنے کی تجاویز دیں گے۔

 وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں 19 ستمبر سے 23 ستمبر تک اجلاس میں شریک ہوں گے جب کہ 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنے خطاب کے دوران موسمیاتی تبدیلی سے درپیش مسائل کے حل اور خطرات سے نمٹنے کی تجاویز دیں گے اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے موقع پر گلوبل فوڈ اینڈ سیکورٹی سمٹ میں بھی شرکت کریں گے جب کہ مختلف ممالک کے ہم منصب اور یواین کے صدر اور سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم دورہ کے دوران بین الاقوامی میڈیا سے بھی بات کریں گے جب کہ وزیر خارجہ بلاول زرداری بھی اجلاس کے موقع پر اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.