پنجاب میں تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے نہ گورنر راج لگ سکتا ہے، شیخ رشید

0 140

 راولپنڈیعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے اس لیے تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے نہ گورنر راج لگ سکتا ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے۔

سماجی رابطی کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ 560 سے زائد سیٹوں پر انتخابات ملک کی سیاست کے در و دیوار ہلا دیں گے، خیبر پختونخوا میں دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے وہ اسمبلیاں نہیں توڑے گا اُن کو منہ کی کھانا پڑی اور اکیلے عمران خان نے سارے سیاست دانوں کو چت کر دیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ جو اپنے آپ کو گرو سمجھتے تھے اور جو عمران خان کو دیوار کے ساتھ لگانا چاہتے تھے وه ہی دیوار اُن پر گر گئی ہے، الیکشن میں ہر رکاوٹ حکومت کے گلے پڑے گی۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی حالت پر رحم کرے، رکاوٹیں مت کھڑی کرے اور نوازشریف کو بلائے، نواز شریف نیو ایئر لندن میں منائیں، بیماری کا بہانہ ختم کریں اور پاکستان آئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.