یمن میں ایک فوجی کیمپ کی مسجد پر میزائل حملے میں 80 فوجی اہلکار جاں بحق

0 141

یمنی حکومت کی جانب سے اس حملے کا الزام حوثی باغیوں پر عائد کیا گیا ہے
یمن میں ایک فوجی تربیتی کیمپ کی مسجد پر میزائل حملے میں 80 فوجی اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق میزائل نے یمن کے وسطی صوبے مارب میں قائم فوجی تربیتی کیمپ کی مسجد کو نشانہ بنایا۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے بڑی تعداد میں فوجی اہلکار موجود تھے جب کہ اموات کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

حوثی باغیوں نے سعودی اتحاد کو مشروط جنگ بندی کی پیشکش کردی
پاکستان یمن مسئلے کے سیاسی و پر امن حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا: وزیراعظم
یمن کے سابق صدر کی سعودی عسکری اتحاد کو مذاکرات کی پیشکش
یمنی حکومت کی جانب سے اس حملے کا الزام حوثی باغیوں پر عائد کیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یمنی صدر منصور ہادی نے حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔

منصور ہادی کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ظاہر کرتا ہے کہ حوثیوں کو امن کے حوالے سے کوئی دلچسپی نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.