حلقہ پی بی 30 اور خصوصاً سریاب کے علاقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے وہ اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں،رکن صوبائی اسمبلی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء فرزند سریاب احمد نواز بلوچ

1 236

کوئٹہ(امروز نیوز) رکن صوبائی اسمبلی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء فرزند سریاب احمد نواز بلوچ نے گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب میں ایک نشست کے دوران مختلف لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 30 اور خصوصاً سریاب کے علاقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے وہ اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں پانی کی قلت شدت اختیار کر چکی ہے اور غیر فعال ٹیوب ویلز کی بحالی کیلئے متعلقہ حکام کے ہمراہ پورے حلقے میں دورہ کرکے پینے کے صاف پانی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے جبکہ حلقے میں دیگر بنیادی مسائل کے نتیجہ خیز حل کیلئے تمام محکموں کے افسران بالا سے ملاقات کرکے متعلقہ ٹیموں کے ہمراہ تمام مسائل کا تفصیلی جائزہ بھی لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اب تک مختلف محکموں کے سربراہان و دیگر سے ملاقاتوں میں تعلیم, صحت, پانی, گیس, بجلی, روڈ, سیوریج کا نظام, اسٹریٹ لائٹس , اکیڈمیز ,کھیل ,لائبریری , تفریحی مقامات ,روزگار و دیگر شعبوں میں بہتری اور بعض شعبوں کے قیام کے حوالے سے متعلقہ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ حلقہ پی بی 30 میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے انکی کاوشوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نے حلقے کے عوام سے اپیل کی کہ انہیں اگر حلقے میں اگر کہیں اسکول, ہسپتال, بی ایچ یو وغیرہ کی تعمیر کیلئے زمیں کی ضرورت پڑی تو عوام اس حوالے سے انہیں بھر پور معاونت فراہم کریں تاکہ حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھ سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.