بلوچستان کے لوگ بجلی اور پانی سے محروم ہیں، پورا صوبہ مسائلستان بن گیا ہے، ثناء بلوچ

0 246

کوئٹہ ( امروز ویب ڈیسک) بی این پی کے رکن ثناءبلوچ اسمبلی اجلاس میں کہا ہے کہ کیسکو کو واجبات کی مد میں عدم ادائےگی سے بلوچستان کے لوگ بجلی اور پانی سے محروم ہیں پورا صوبہ مسائلستان بن گیاہے بلوچستان کے اداروں کی رگوں میں کرپشن کا خون شامل کیاگیاہے جس کے پاس گھر میں ایک بندوق ہے وہ سڑک پر کھڑے ہوکر گاڑیوں سے پیسے وصول کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے پی ایس ڈی پی کے صاف وشفاف طریقے سے استعمال کرنے کامطالبہ کیا تاکہ لوگوں کو تعلیم ،روزگار ،پینے کے صاف پانی کے مواقع میسر آئیں مگر پی ایس ڈی پی میں 10،دس ارب روپے من پسند لوگوں کو جاری کئے گئے صوبہ تاریخ کی بدترین دور سے گزررہا ہے کورونا کی مد میں 20کروڑ روپے کے ڈبے خریدے گئے ان میں اگر جانور کو بھی دو گھنٹے رکھاجائے

تواس کی سجی بن جائےگی ،صوبے کے حکمرانی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ آج ملک جن حالات سے گزررہاہے ہمارے آباﺅ اجداد نے یہ حالات نہیں دیکھے صوبے کے گلی کوچوں میں بدامنی سراٹھارہی ہے ۔بعدازاں اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے سیکرٹری اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کرے کہ اسمبلی فلور پر وعدہ کیاگیاتھاکہ ایک ہفتے کے اندر کیسکو کو واجبات کی مد میں رقم ادا کی جائےگی لہٰذا وضاحت کی جائے کہ کن وجوہات کی بنا پر اب تک کیسکو کو رقم ادانہیں کی گئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.