محکمہ سوشل ویلفیئر اور یونیسف کے تعاون سے دو روزہ ورکشاپ بعنوان چائلڈ پروٹیکشن ڈسٹرکٹ کونسل ہال پنجگور میں منعقد ہو
پنجگور ( امروز نیوز ) محکمہ سوشل ویلفیئر اور یونیسف کے تعاون سے دو روزہ ورکشاپ بعنوان چائلڈ پروٹیکشن ڈسٹرکٹ کونسل ہال پنجگور میں منعقد ہوا ورکشاپ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر پنجگور مسعود احمد رند تھے اس دوران ڈی پی او پنجگور جمیل احمد باجوئی بھی ان کے ہمراہ تھے ورکشاپ میں مختلف محکموں کے آفسران سیاسی اور سماجی ورکرز نے بھی شرکت کی ورکشاپ میں عبدالستار ناصر علی بلوچ پرویز احمد نیاز احمد نے شرکاءکو ورکشاپ کے بارے میں بریفنگ دی اور شرکا ءکو چائلڈپروٹیکشن کے بارے میں آگاہ کیا اور اعلان کیا کہ پنجگور میں ڈسٹرکٹ لیول چائلڈ پروڈکشن یونٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور یہ یونٹ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرے گا اس دوران ڈپٹی کمشنر پنجگور مسعود احد رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں یونٹ کے قیام کے بعد بچوں کے حقوق کے تحفط کے لئے ہرممکن اقدامات کرینگے انہوں نے کہا کہ جو بچے گیرج اور فیکڑیوں میں کام کر رہے ہیں ان بچوں کو اسکولز میں لانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے جو قوانیں موجود ہیں انتظامیہ ان پر ہر ممکن عمل درآمد کرے گی پروگرام کے آخر میں شرکاءمیں اسناد تقسیم کی گئی۔