پیپلزپارٹی کو نکالا تو پی ڈی ایم اپنے پاوں پر کلہاڑی مارے گی‘اعتزازاحسن

پیپلزپارٹی کو نکالا تو پی ڈی ایم اپنے پاوں پر کلہاڑی مارے گی‘اعتزازاحسن

مریم نواز اب تک پی ڈی ایم کو ڈکٹیٹ کرتی تھیں، گوجرانوالہ میں جاکر اعلان جنگ کیا اور کسی کو اعتماد میں بھی نہیں لیا
لاہور(امروز ویب ڈیسک)  پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو نکالا تو پی ڈی ایم اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارے گی،لانگ مارچ ملتوی ہونے سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگا ہے ،مریم نواز اب تک پی ڈی ایم کو ڈکٹیٹ کرتی تھیں، گوجرانوالہ میں جاکر انہوں نے اعلان جنگ کیا اور کسی کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو آصف زرداری کو سننا چاہیے،

ہمیں کہتے ہیں استعفے دیں اور جیل بھی جائیں، نواز شریف،اسحاق ڈار باہر بیٹھے ہیں، کم از کم اسحاق ڈار کو ہی بھیج دیں، وہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے تک نہیں آئے۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی منتخب ہوگئے اگر گیلانی چیئرمین سینیٹ بن جاتے

تو حکومت کو ٹھوکر لگتی۔آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف آپ پناہ گاہ میں بیٹھے ہیں، پی ڈی ایم میں یہ لوگ ہر بات اپنی کرتے ہیں، پی ڈی ایم میں بلاول کے موقف کو بھی سنا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں