وزیراعظم عمران خان کل(اتوار ) کوئٹہ کا دورہ کریں گے
کوئٹہ (امروزنیوز)وزیراعظم عمران خان کل(اتوار ) کوئٹہ کا دورہ کریں گے ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اتوار کو کوئٹہ کا ایک روزہ مختصر دورہ کریں گے ، دورہ کوئٹہ کے موقع پر وزیراعظم نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کا افتتاح کریں گے ، منصوبے کے تحت بلوچستان میں1لاکھ سے زائد مکانات و فلیٹ تعمیر کےے جائےں گے ،منصوبے کی افتتاحی تقریب بیوٹمز کے ایکسپو سےنٹر میں منعقد ہوگی جس سے وزیراعظم خطا ب کریں ، تقریب میں وفاقی و صوبائی وزراء، طلباءو طالبات سمیت دےگر شعبہ جات زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا گیا ہے