خیبر پختونخوا: مزید 10 کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے
کوئٹہ (امروز نیوز)
کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
محکمۂ صحت خیبر پختون خوا نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
رپورٹ کےمطابق 10 نئی اموات کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 60 ہوگئی ہے صوبے میں 24 گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس کے 62 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جس کےبعد صوبےمیں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار 137 ہوگئی۔
صوبے میں کورونا کے 851 مریض اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں