شام کی صورتحال پر تین ملکی سربراہی اجلاس آج تہران میں ہوگا

1 124

شام کی صورتحال پر اہم اجلاس آج (منگل کو) تہران میں ہورہا ہے جس میں روس، ترکیہ اور ایران کے سربراہان مملکت شرکت کرینگے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ترک صدر رجب طیب اردوگان گزشتہ شب تہران پہنچ گئے ہیں جبکہ روسی صدر ولادمیر پوتین تہران پہنچیں گے۔

اجلاس کی سائیڈ لائن میں ایران، روس اور ترکی کے سربراہان مملکت ایک دوسرے سے علاقائی اور عالمی صورتحال کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

گزشتہ روز ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اجلاس سے متعلق بیان میں کہا کہ سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شام میں لڑائی والے علاقوں میں کشیدگی کم کرنے اور شام میں استحکام کے تحفظ کے مسئلے کا جائزہ لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ شام اور ترکی کے مابین نئے سیکیورٹی بحران کو حل کئے جانے کی ضرورت ہے۔

عبداللہیان کا کہنا تھا کہ ترکی شام میں تیس کلو میٹر اندر تک فوجی کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتا ہے اور ایران اس مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کرنے پر زور دے رہا ہے۔

1 Comment
  1. […] تہران: ایرانی ریپر نے ملک میں جاری مظاہروں کے تناظر میں اپنی سزائے موت کے خلاف اپیل جیت لی جبکہ اسی کیس میں دوسرے شخص کی اپیل مسترد کردی گئی۔  […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.