شیریں مزاری کا اپنے بیڈ روم سے جاسوسی کے آلات برآمد کرنے کا دعویٰ

0 237

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اپنے بیڈ روم سے وائس ریکارڈنگ ڈیوائس برآمد ہونے کا الزام عائد کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ پہلے مجھے اغوا کیا گیا اور اب بیڈ روم میں آواز ریکارڈ کرنے والی ڈیوائس نجانے کب سے لگی ہوئی تھی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ یہ ڈیوائس میرے کمرے کی ٹیبل سےنکلی ہے اور امریکی ماڈل کی یہ ڈیوائس وائس ریکارڈ ہے۔

انھوں نے کہا کہ چادر اور چاردیواری کا کوئی پاس نہیں رہا،ملک میں آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

شیریں مزاری نے سوال کیا کہ یہ سب کون کر رہا ہےاور وہ کیا معلومات چاہتے ہیں۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ گھر کے ملازم عارضی طور پر ہوتے ہیں،گھر کے ملازم کو دھمکیاں دی گئی ہیں کہ اگر کسی کو کچھ بتایا تو بیٹے کو مار دینگے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے کاموں کے لیے غریب طبقے کو استعمال کرتے ہیں۔

شیریں مزاری نے رہائش گاہ سے ڈیوائس نکلنے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.