وزیر اعظم شہباز شریف زیارت میں لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں مارنے کی تحقیقات کرائیں، اختر مینگل

1 352

کوئٹہ : حکومت میں شامل اتحادیوں کے سربراہی اجلاس میں فیصلہ کرلیا گیا کہ یہ اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی اور یہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی لیکن ساتھ ہی ساتھ بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ چند دن قبل زیارت میں ایک مقابلہ ہوا،

زیارت میں فوج کے کرنل لئیق کے اغواء کرنے والے لوگوں کو قتل کردیا گیا اور اس کے بعد دعویٰ یہ کیا گیا کہ وہاں پر ایک مقابلہ ہوا اور مقابلے میں 9 افراد مارے گئے،

جو لوگ مارے گئے ہیں۔ اختر مینگل کا یہ دعویٰ ہے کہ مارے جانے والوں میں 5 افراد پہلے سے سرکار کی حراست میں تھے، ان کو اٹھایا گیا تھا اس کا ثبوت ان کے پاس موجود ہے کہ کس آدمی کو کب، کس دن، کہاں سے اٹھایا گیا تھااور پھر اس کو رپورٹ کیا گیا باقاعدہ اور ان کے لواحقین مسنگ پرسنز کے کیمپ میں بیٹھے ہوئے تھے۔ یہ پانچ افراد سرکاری حراست میں تھے ان کو مار کے ان کی لاشیں وہاں پھینکی گئیں۔

اختر مینگل نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ زیارت میں جو لوگ مارے گئے ہیں ان کے مارے جانے کی جودیشنل انکوائری کرائی جائے۔ اختر مینگل نے خاص طور پر وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ انکوائری جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے کروائی جائے۔

1 Comment
  1. […] آباد وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.